اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اپنے لبنان دورے کے دوران، سیدہ خولہ کی بارگاہ کی زیارت کی۔ نیز انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام شہید سید عباس موسوی کے فرزند سید یاسر موسوی سے ملاقات کے بعد شہید کی قبر کی بھی زیارت کی۔